12 مئی 2015 - 10:37
نیا ایئر ڈیفنس سسٹم، فوج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےکراچی میں ایئر ڈیفنس ریجن کا دورہ کیا اور ایف ایم نوے ایر ڈیفنس سسٹم کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نئے ایئر ڈیفنس سسٹم سے پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کراچی میں ایئر ڈیفنس ریجن کا دورہ کیا اور ایف ایم نوے ایئر ڈیفنس سسٹم کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی کاوشوں کو سراہا اور نئے سسٹم کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کی جنگوں میں ایئر ڈیفنس کی ضرورت میں اضافہ ہو چکا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایف ایم نوے ائیر میزائل سسٹم حال ہی میں فوج میں شامل کیا گیا۔ یہ ایئر ڈیفنس سسٹم بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور اس سے ڈرونز اور گائیڈڈ میزائل کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

.......

/169